اسرائیل میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک، 7 زخمی
فائرنگ کرنے والے 2 افراد کو ہلاک کر دیا گیا اور متاثرہ شہریوں کے اہل خانہ کو واقعے کے حوالے سے مطلع کر دیا گیا، اسرائیلی پولیس
اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے ضلع یافا میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ فورسز نے 2 حملہ آوروں کو مار دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ تل ابیب کے یافا ضلع میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے دو افراد کو ہلاک کر دیا گیا اور متاثرہ شہریوں کے اہل خانہ کو واقعے کے حوالے سے مطلع کر دیا گیا۔