پاکستان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کا ریکارڈ

اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر عالمی رہنماؤں کی تقاریر میں شہباز شریف کی تقریر سب سے زیادہ دیکھی گئی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر نے ریکارڈ بنا دیا اور اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر عالمی رہنماؤں کی تقاریر میں شہباز شریف کی تقریر سب سے زیادہ دیکھی گئی۔

اس حوالے سے سینٹر فار پبلک اوپینین ریسرچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب سب سے زیادہ بار دیکھا گیا۔

دنیا بھر کے قائدین کے جنرل اسمبلی سے خطاب کو یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا گیا تھا اور پاکستان کے وزیراعظم کے خطاب کو یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ 37 ہزار لوگوں نے دیکھا۔

وزیر اعظم کے بعد امریکی صدر دوسرے نمبر پر رہے جن کا خطاب یو این کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ ایک ہزار لوگوں نے دیکھا جبکہ 81 ہزار ویوز کے ساتھ چین کے صدر شی جن پنگ تیسرے نمبر پر رہے۔

اس کے علاوہ الجزیرہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب 16 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔