کراچی: 2 گروپوں کے دوران جھگڑے میں 10 افراد زخمی
نیو کراچی میں جھگڑے کے دوران فریقین نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور چھریوں سے حملہ کردیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔
کراچی میں دو گروہوں کے درمیان جھگڑے کے دوران 10 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیو کراچی میں جھگڑے کے دوران فریقین نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور چھریوں سے حملہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق لڑائی کے دوران 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو حکام نےطبی امداد کی فراہمی کے لیے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی کراچی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔