جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
ڈان نیوز کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام آئین و قانون کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی تقرری چاہتے ہیں، آئین کے مطابق جس کی باری ہے اسی کا تقرر کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن 3 ماہ پہلے ہی جاری ہوگیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش ہورہی ہے، مجوزہ آئینی ترمیم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، برسر اقتدار ٹولہ مرضی کا چیف جسٹس لاکر مرضی کے فیصلے لینے کا خواہش مند ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کی حمایت کرنے والے اپنے چہرے پر کالک ملیں گے، ماضی میں قوم افتخار چوہدری کے لیے کھڑی ہوئی مگر انہوں نے عدل نہیں کیا۔