پاکستان

پشاور ہائیکورٹ نے 35 ججز کی ترقی کی منظوری دے دی

پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کے اعلامیہ کے مطابق 9 ایڈیشنل سیشن جج کو سیشن جج بنا دیا گیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے 35 ججز کی ترقی کی منظوری دے دی جس کے بعد رجسٹرار نے اعلامیہ جاری کردیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کے اعلامیہ کے مطابق 9 ایڈیشنل سیشن جج کو سیشن جج بنا دیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 13 سینیئر سول ججز کو بطور ایڈیشنل سیشن جج جبکہ 13 سول ججز کو سینیئر سول ججز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔