پاکستان

شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکریٹری دفاع تعینات کر دیا

نئے سیکریٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے، ان کی تقرری کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہوگا، نوٹی فکیشن جاری

وزیراعظم شہبازشریف نےحاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکریٹری دفاع تعینات کر دیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی بطور سیکریٹری دفاع تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے سیکریٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے، ان کی تقرری کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی 31 دسمبر 2026 تک بطور سیکریٹری دفاع تعینات ہوں گے۔