حیرت انگیز

سوکر پیسے کمانے کی منفرد ’سلیپ انٹرن شپ‘

رواں برس کمپنی نے 'سلیپ انٹرن شپ' کے چوتھے سیزن کا اعلان کیا ہے اور کمپنی 2020 سے لے کر ہر سال انٹرن شپ کا اعلان کرتی آ رہی ہے۔

بھارتی ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بنگلورو کی کمپنی ’ویک فٹ‘ ہر سال کی طرح رواں برس بھی ’سلیپ انٹرن شپ‘ کے لیے دنیا بھر کے سونے کے خواہش مند افراد سے درخواستیں طلب کرلیں۔

’ویک فٹ‘ نامی کمپنی بستر، صوفے، گدے، کچن اور دیگر گھریلو و دفتری سامان تیار کرتی ہے، یہ کمپنی ہر سال ’سلیپ انٹرن شپ‘ کا اعلان بھی کرتی ہے۔

رواں برس کمپنی نے ’سلیپ انٹرنشپ‘ کے چوتھے سیزن کا اعلان کیا ہے اور کمپنی 2020 سے لے کر ہر سال انٹرن شپ کا اعلان کرتی آ رہی ہے۔

انٹرن شپ کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کے لیے لازمی ہے کہ اس کی عمر 18 برس سے زائد ہو اور جتنا زیادہ تعلیم یافتہ ہوگا، ان کے منتخب ہونے کے امکانات اتنے زیادہ ہوں گے۔

عام طور پر انٹرن شپ کے لیے دنیا کے کسی بھی ملک کا شہری آن لائن درخواست دے سکتا ہے لیکن عام طور پر کمپنی مقامی یعنی بھارتی افراد کو ہی انٹرن شپ کے لیے منتخب کرتی ہے۔

تاہم کمپنی کا دوسرا انتخاب پڑوسی ممالک کے شہری ہوسکتے ہیں، جنہیں بھارتی ویزا آسانی سے مل سکتا ہو۔

انٹرن شپ کا دورانیہ دو ماہ تک ہے اور اس دورام ہر امیدوار کو ماہانہ ایک لاکھ روپے تک معاوضہ ادا کیا جائے گا، تاہم اچھی طرح سونے والے افراد کو مختلف انعامات بھی دیے جاتے ہیں۔

سلیپ ان ٹرنشپ کے دوران اچھی طرح سونے والوں کو کیٹیگریز ایوارڈز بھی دیے جاتے ہیں اور سلیپ چیمپیئن کو 10 لاکھ روپے کا انعام دیا جاتا ہے۔

کمپنی کو گزشتہ برس یعنی سلیپ انٹرن شپ کے تیسرے سیزن کے لیے 12 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جس میں سے کمپنی نے 51 امیدواروں کا انتخاب کیا تھا۔

سلیپ انٹرن شپ کے فائنل میں ایک ہی امیدوار ایسا ہوتا ہے جس کو 10 لاکھ روپے کا ایوارڈ دیا جاتا ہے، عمومی طور پر باقی امیدواروں کو ان کا ماہانہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا اکتوبر کے پہلے ہفتے پاکستان آنے کا اعلان

شاداب خان سے 6 ماہ تک تعلقات رہے، ٹک ٹاکر شاہ تاج خان

’پرانے قوانین‘ ڈیجیٹل میڈیا ورکرز کو تحفظ فراہم نہیں کرتے، رپورٹ