لاہور: ہربنس پورہ میں لیڈی کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
پولیس کے مطابق کانسٹیبل ثمن اینٹی رائٹ فورس میں تعینات تھیں جن کا ساتھی کانسٹیبل فاروق کے ساتھ جھگڑا ہوا اور ملزم نے پستول نکال کر فائرنگ کر دی۔
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں لیڈی کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق لیڈی کانسٹیبل کے قتل کا واقعہ ہربنس پورہ تھانے کے قریب کینال روڈ پر پیش آیا۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل ثمن اینٹی رائٹ فورس میں تعینات تھیں جو ساتھی کانسٹیبل فاروق کے ساتھ کافی دیر گرین بیلٹ پربیٹھی رہیں۔
دونوں میں جھگڑا ہوا تو فاروق نے پستول نکال کر فائرنگ کر دی۔ دونوں میں رشتے کا تنازع تھا۔
واردات کے بعد پولیس موقع پرپہنچ گئی جبکہ ملزم فرار ہوگیا اور جاتے ہوئے اپنی موٹر سائیکل چھوڑ گیا اور شہری کی موٹر سائیکل لے گیا۔
آئی جی پنجاب نے لیڈی کانسٹیبل کے قتل پر نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزم کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔