پاکستان

’آئی کے 804‘ کی جعلی نمبر پلیٹ لگانے والا ٹک ٹاکر گرفتار

اے ایس آئی خالد محمودکی مدعیت میں ملزم ندیم نانی والا کے خلاف مقدمہ درج لیا گیا

لاہور پولیس نے گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ ’آئی کے 804‘ لگانے والے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے اپنی گاڑی پر ’آئی کے 804‘ کی جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

لاہور پولیس کی جانب سے ڈیفنس مین بلیوارڈ کے قریب ناکے پر چیکنگ کے دوران ملزم ندیم کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف جعلی نمبر پلیٹ رکھنے پر ڈیفنس سی میںمقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اے ایس آئی خالد محمود کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔