پاکستان

کراچی: نامعلوم ملزمان پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار

سپرہائی وے گڈاپ کے قریب سے موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان نے سب انسپکٹر شہزاد اور کانسٹیبل ذاکر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔

کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر نامعلوم ملزمان پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق سپرہائی وے گڈاپ کے قریب سے موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان نے سب انسپکٹر شہزاد اور کانسٹیبل ذاکر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزمان پولیس اہلکاروں پر تشدد کے بعد سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔