لائف اسٹائل

شادی کے تین سال بعد مشک کلیم کے ہاں بچے کی پیدائش

ماڈل نے دسمبر 2021 میں اپنے دیرینہ دوست اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ نادر ضیا سے شادی کی تھی، جس کے بعد وہ فیشن ماڈلنگ سے کچھ دور دکھائی دیں۔

سپر ماڈل مشک کلیم کے ہاں شادی کے تقریبا تین سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہونے پر شوبز و فیشن شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

مشک کلیم نے 21 ستمبر کو انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کی۔

ماڈل نے نوزائیدہ بچی کے ہاتھ میں اپنے اور شوہر کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹی کا نام بھی بتایا۔

ماڈل نے لکھا کہ ان کی بیٹی کا نام ’آریا ضیا‘ ہے جو کہ تقریبا ایک ہفتہ قبل 13 ستمبر کو پیدا ہوئیں۔

اگرچہ ماڈل نے اپنے والدہ بننے کی تصدیق کی لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے بچی کو کہاں جنم دیا اور اب ماں اور بیٹی کی صحت کیسی ہے؟

مشک کلیم کی جانب سے اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کی پوسٹ لگانے پر فیشن و شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

ماڈل نے دسمبر 2021 میں اپنے دیرینہ دوست اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ نادر ضیا سے شادی کی تھی، جس کے بعد وہ فیشن ماڈلنگ سے کچھ دور دکھائی دیں۔

اب شادی کے تین سال بعد ان کے ہاں پہلے بچی کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے اپنے حمل سے متعلق بھی مداحوں کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

والد 2013 میں اغوا ہوئے، تاحال لاپتا ہیں، مشک کلیم

مجھے ساڑھی پہننے کی اجازت نہیں ہوتی تھی، مشک کلیم

ماڈل مشک کلیم کا وزن بڑھ جانے کے خوف میں مبتلا رہنے کا اعتراف