لائف اسٹائل

میرے اعتراض سے کیا ہوگا، شوہر نے دوسری شادی کرنی ہوگی تو کرلے گا، ندا یاسر

یاسر نواز نے دوسری شادی کی بات مذاق میں کی تھی، لوگوں نے اسے سچ سمجھ لیا، وہ موج مستی والی باتیں کرتے رہتے ہیں، ٹی وی میزبان

اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ اگر ان کے شوہر کو دوسری شادی کرنی ہوگی تو وہ ہر صورت میں کرلیں گے، ان کے اعتراض کرنے سے کیا ہوگا؟

ندا یاسر حال ہی میں فیصل قریشی کی پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے شوہر نے ان کے سامنے ہی کہا تھا کہ بیوی کو ہر 15 سال بعد شوہر کی نئی شادی کروانی چاہیے تو اس پر انہیں اعتراض نہیں ہوا؟

اس پر ندا یاسر نے جواب دیا کہ یاسر نواز نے مذکورہ بات مذاق میں کی تھی لیکن لوگوں نے اسے سچ سمجھ لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے شوہر ویسے ہی باتیں کرتے رہتے ہیں لیکن وہ کبھی دوسری شادی نہیں کریں گے۔

ندا یاسر کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ان کے شوہر کی مذاق میں کہی بات کو پکڑ لیا لیکن اگر ان کے شوہر کبھی دوسری شادی کریں تو وہ کیا کر سکتی ہیں۔

اداکارہ و میزبان نے کہا کہ ان کے ناراض ہونے یا اعتراض کرنے سے کیا ہوگا، اگر ان کے شوہر کو دوسری شادی کرنی ہوگی تو وہ کرلیں گے۔

اسی دورانہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر ان کے شوہر کا کہیں کوئی سین فٹ ہے اور وہ بڑھاپے میں اگر دوسری شادی کرلیں تو وہ کیا کر سکتی ہیں۔

اس پر میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ یاسر نواز سمجھدار شخص ہیں، وہ دوسری شادی کرکے ذلالت والی زندگی گزارنا نہیں چاہیں گے، اس پر ندا یاسر ہنس پڑیں۔

خیال رہے کہ کچھ دن قبل یاسر نواز نے اپنی اہلیہ اور بھائی دانش نواز کے ہمراہ کیے جانے والے یوٹیوب پروگرام میں کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ حکومت ایسا قانون بنائے کہ بیوی ہر 15 سال بعد اپنے شوہر کی نئی شادی کروائے اور جو ایسا نہیں کرے گی، اس خاتون کو جیل بھیجا جائے۔

شادی کے بعد پہلے ہی دن دانش نواز نے کہا یہ ایشوریا رائے جیسی تو نہیں، ندا یاسر

بچپن سے جوڑیاں بنانے کا شوق تھا، کم عمری میں تین چار رشتے کرائے، ندا یاسر

شادی سے قبل لڑکی کے ساتھ پولیس نے پکڑ لیا تھا، یاسر نواز