لائف اسٹائل

ثنا جاوید کو بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا

بعض افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ ثنا جاوید کرکٹر شعیب ملک سے شادی کے بعد مزید خوبصورت بن گئی ہیں۔
Welcome

اداکارہ ثنا جاوید کو بولڈ سیلفی شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں لباس پر طعنے دے دیے۔

ثنا جاوید نے دو دن قبل انسٹاگرام پر اپنی سیلفی شیئر کی تھیں، جن میں انہیں ٹی شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سیلفیز میں جہاں انہیں ٹی شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے، وہیں انہیں سیاہ رنگ کی پینٹ پہنی ہوئی ہے جب کہ وہ شیشے کے سامنے سیلفی لیتی دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے تصاویر کو شیئر کیے جانے کے بعد جہاں صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، وہیں متعدد افراد نے ان کی خوبصورتی اور فٹنیس کی بھی تعریفیں کیں۔

بعض افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ ثنا جاوید کرکٹر شعیب ملک سے شادی کے بعد مزید خوبصورت بن گئی ہیں۔

اسی طرح جہاں مداحوں نے ان کی تعریفیں کیں، وہیں بعض افراد نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مسلمان ہونے کے باوجود بولڈ لباس پہننے پر طعنے بھی دیے۔

کچھ افراد نے انہیں تنگ ٹی شرٹ پہننے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ انہوں نے لباس ہی نہیں پہنا۔

زیادہ تر مداحوں نے انہیں بولڈ تصاویر پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے لیے نامناسب الفاظ بھی استعمال کیے اور انہیں پردہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

بعض مداحوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے کہ زندگی تو شعیب ملک جی رہے ہیں، باقی لوگ تو صرف گزار رہے ہیں۔

شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی

در فشاں سلیم کے بعد ثنا جاوید کی بغیر اجازت ویڈیو بنانے کی کوشش

شادی کے بعد پہلی بار شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ایک ساتھ ویڈیوز وائرل