سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کے بیک گراؤنڈ میں متعدد تھیمز دیے جانے کا امکان

اس وقت واٹس ایپ کا بیک گراؤنڈ تقریبا ایک جیسے ہی رنگ کا ہے جو کہ سبز ہے لیکن نئے فیچر کے تحت صارفین بیک گراؤنڈ پر اپنی پسند کی تھیم لگا سکیں گے۔

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے بیک گراؤنڈ سمیت چیٹنگ کے لیے الگ الگ تھیمز کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

اس وقت واٹس ایپ کا بیک گراؤنڈ تقریبا ایک جیسے ہی رنگ کا ہے جو کہ سبز ہے لیکن نئے فیچر کے تحت صارفین بیک گراؤنڈ پر اپنی پسند کی تھیم لگا سکیں گے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن پر مختلف رنگوں کی تھیم دیے جانے کی آزمائش شروع کردی گئی۔

فیچر کے تحت صارفین اپنی مرضی کے مطابق نہ صرف بیک گراؤنڈ بلکہ چیٹنگ کی بھی الگ الگ تھیم بنا سکیں گے۔

صارفین واٹس ایپ چیٹنگس پر سبز کے علاوہ بلیو، سفید، گلابی اور سیاہ سمیت دیگر رنگوں کی تھیمز لگا سکیں گے۔

اس فیچر کے تحت واٹس ایپ میں تھیمز کا الگ سیکشن دیا جائےگا، جہاں سیٹنگ میں جاکر صارفین اپنے مختلف چیٹنگ گروپس کی تھیم بھی تبدیل کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کی حالیہ ایک ہی رنگ کی تھیم کے بجائے نئے فیچر کے تحت صارفین کو نصف درجن سے زائد تھیمز کے آپشنز فراہم کیے جائیں گے۔

اگرچہ ابھی مذکورہ فیچر پر آزمائش شروع کردی گئی لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے رواں برس کے اختتام تک پیش کردیا جائے گا۔

واٹس ایپ پر اے آئی وائس چیٹ بوٹ متعارف کرائے جانے کا امکان

واٹس ایپ میں اے آئی چیٹ بوٹ دیے جانے کا امکان

واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام، میسنجر میں اے آئی چیٹ بوٹس متعارف