پاکستان

نااہلی، بدنظمی پر الیکشن کمشنر سندھ سمیت 3 افسران معطل

الیکشن ڈائریکٹر ایڈمن اظہر حسین ٹنواری اور الیکشن افسر کراچی خدا بخش کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمشنر سندھ سمیت 3 افسران کو 120 دن کے لیے معطل کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق معطل کیے جانے والوں میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کے علاوہ ڈائریکٹر ایڈمن اظہر حسین ٹنواری اور الیکشن افسر کراچی خدا بخش شامل ہیں۔

جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تینوں افسران انکوائری کے مکمل ہونے اور اگلے احکامات تک کراچی میں رہیں گے۔