رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کورونا وائرس میں مبتلا
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بیمار ہونے کے بعد ابتدائی ٹیسٹوں سے پتا چلا کہ کرونا وائرس سے متاثر ہوں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق شیر افضل مروت نے پارٹی رہنماؤں کو کورونا ٹیسٹ سے متعلق آگاہ کردیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بیمار ہونے کے بعد ابتدائی ٹیسٹوں سے پتا چلا کہ کرونا وائرس سے متاثر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں داخل ہوں جسم میں درد اور درجہ حرارت بہت زیادہ ہے۔
ان کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وبائی مرض کووڈ اب کم مہلک ہے۔
شیر افضل مروت نے عوام سے اپنی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔