اسلام آباد پولیس کے 3 اہلکار جرائم میں ملوث ہونے پر برطرف
برطرف ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل فرخ آفتاب، کانسٹیبل ذوالفقار اور کانسٹیبل رمیز ستی شامل ہیں۔ اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے 3 اہلکاروں کو جرائم میں ملوث ہونے پر نوکری سے برخاست کردیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز ارسلان شاہ زیب نے جرائم میں ملوث ہونے پر ان تینوں اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کیا۔
برطرف ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل فرخ آفتاب، کانسٹیبل ذوالفقار اور کانسٹیبل رمیز ستی شامل ہیں۔ اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔
اہلکار شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے، منشیات فروشی اور رشوت لینے میں ملوث تھے۔
اہلکاروں کی جانب سے اغواکاری کا گینگ چلانے کا بھی انکشاف ہوا تھا۔