پاکستان

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹریفک حادثہ، خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

حادثہ دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے لیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وریام والا انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق حادثہ دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے باعث پیش آیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت ساجدہ بی بی، بابر، محسن، انور، حلیمہ بی بی اور افتخار کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے لیا۔