دنیا

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار امریکا کی پرانی پالیسی ہے، میتھیو ملر

امریکا پابندیوں اور دیگر اقدامات کا استعمال جاری رکھے گا، پابندیوں کا مقصد قومی سلامتی کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار امریکا کی پرانی پالیسی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکا بین الاقوامی عدم پھیلاؤ کے نظام کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے، ہم کئی سالوں سے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے بارے میں اپنے تحفظات کے بارے میں واضح ہیں۔

میتھیو ملر کے مطابق امریکا پابندیوں اور دیگر اقدامات کا استعمال جاری رکھے گا، پابندیوں کا مقصد قومی سلامتی کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا طویل مدتی شراکت دار رہا ہے۔