کھیل

اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستانی کیوسٹ کی کوارٹر فائنلز میں پیش قدمی

پری کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال اور اویس منیر نے ہانگ کانگ کے کیوسٹس کو شکست دی۔

منگولیا میں جاری اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستانی کیوسٹ نےکوارٹر فائنلز میں جگہ بنالی۔

ڈان نیوز کے مطابق پری کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال اور اویس منیر نے ہانگ کانگ کے کیوسٹس کو شکست دی۔

اسجد اقبال کی جیت کا اسکور 1-4 رہا جبکہ اویس منیر نے اپنا مقابلہ 2-4 سے جیتا۔

کوارٹر فائنلز میں اسجد کا مقابلہ چین جبکہ اویس کا مقابلہ ایران کے کیوسٹ سے ہوگا۔