کھیل

چیمپئز کپ: پینتھرز نے لائنز کو 84 رنز سے ہرا دیا

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پینتھرز کی ٹیم 283 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ ہدف کے تعاقب میں لائنز 199 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔

چیمپئنز ون ڈے کپ کے پانچویں میچ میں پینتھرز نے لائنز کو 84 رنز سے شکست دے دی۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پینتھرز کی ٹیم 283 رنز پر آؤٹ ہوئی۔

مبصر خان 90 اور حیدر عل 84 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

لائنز کے شاہین شاہ آفریدی اور احمد دانیال نے 3، 3 جبکہ سراج الدین اور عامر یامین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں لائنز 199 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔

امام الحق نے مسلسل دوسرے میچ میں نصف سنچری اسکور کی، وہ 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پینتھرز کے شاداب خان اور اسامہ میر نے 3، 3، محمد حسنین نے 2 اور عماد بٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آل راؤنڈ کارکردگی پر شاداب خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔