کھیل

پاکستان کو ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں شکست، چین فائنل میں پہنچ گیا

میچ میں گرین شرٹس نے انتہائی خراب کھیل کا مظاہرہ کیا اور گول کرنے کے کئی یقینی مواقع ضائع کیے، شوٹ آؤٹ پر چین 0-2 سے کامیاب رہا۔

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں چین نے پاکستان کو شوٹ آؤٹ پر 0-2 سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

چین میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ چین سے تھا اور توقع کیا جا رہی تھی کہ قومی ٹیم باآسانی کامیابی حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنا لے گی لیکن ایسا نہ ہو سکا۔

میچ میں گرین شرٹس نے انتہائی خراب کھیل کا مظاہرہ کیا اور گول کرنے کے کئی یقینی مواقع ضائع کیے۔

مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا اور پاکستان نے پانچ پینالٹی کارنرز مس کیے۔

پینالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان نے چار پینالٹی مس کردیں اور چین نے شوٹ آؤٹ پر 0-2 سے کامیابی حاصل کرلی۔

میچ میں پاکستان کا واحد گول ندیم احمد نے کیا۔

فائنل میں چین کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔