پاکستان

ضلع چارسدہ میں کمرے کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

چارسدہ کے علاقے ترنگزئی میں کمرے کی چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق ہو گئے، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشوں کو نکالا۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے میں گھر کے اندر چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق چارسدہ کے علاقے ترنگزئی میں کمرے کی چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق افراد میں گھر کا سربراہ، اس کی بیوی اور 3 بچے 8 سالہ موسیٰ، 7 سالہ دعا نور اور 8 ماہ کی دعا نور شامل ہیں۔

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشوں کو نکالا۔