پاکستان

سرکاری ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 68 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے اسٹیٹ آفس کو مارکیٹ ریٹ کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔ اسٹیٹ آفس نے جائزہ لینے کے بعد رینٹل سیلنگ میں اضافے کی تجویز کردی۔

اسٹیٹ آفس نے سرکاری ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 68 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے اسٹیٹ آفس کو مارکیٹ ریٹ کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔ اسٹیٹ آفس نے جائزہ لینے کے بعد رینٹل سیلنگ میں اضافے کی تجویز کردی۔

رینٹل سیلنگ چھ شہروں میں ہو گی جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں۔

گریڈ 22 کے افسر کی ماہانہ رینٹل سیلنگ 98 ہزار 444 روپے سے بڑھا ایک لاکھ 42 ہزار 743 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح گریڈ ایک تا دو کے ملازم کی رینٹل سیلنگ 7 ہزار 29 روپے سے بڑھا کر 10 ہزار 192 روپے کرنے کی تجویز ہے۔