ملک میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے اضافے سے بلند ترین سطح 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
ملک میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 2 ہزار 900 روپے اضافہ ہوگیا۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے اضافے سے بلند ترین سطح 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 486 روپے اضافے سے 2 لاکھ 27 ہزار 966 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 51 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 566 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔