پاکستان

اسلام آباد: لڑکی پر تیزاب پھینکنے والی خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان علیشہ نامی لڑکی پر تیزاب پھینک کر وقوعہ کے بعد روپوش ہوگئے تھے، آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر اسپیشل پولیس ٹیم تشکیل دی تھی۔

اسلام آباد میں لڑکی پر تیزاب پھینکنے والی خاتون سمیت 3 ملزمان کو کیپٹیل سٹی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں ملزمہ شمائلہ، ساجد محمود اور سردار ولی شامل ہیں، ملزمان علیشہ نامی لڑکی پر تیزاب پھینک کر وقوعہ کے بعد روپوش ہوگئے تھے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وقوعہ کا نوٹس لے کر اسپیشل پولیس ٹیم تشکیل دی تھی۔

ملزمہ شمائلہ نے متاثرہ لڑکی علیشہ کو ذاتی رنجش پر ساتھیوں کی مدد سے تیزاب گردی کا نشانہ بنایا تھا، واقعہ 4 ستمبر کو تھانہ شالیمار کے علاقہ ایف ٹین میں پیش آیا تھا۔