پاکستان

قلات: سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب دھماکا، 8 اہلکار زخمی

نامعلوم افراد نے دھماکا خیز ڈیوائس سڑک کےکنارے نصب کی، سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے گزرتے وقت دھماکا ہوا، ڈپٹی کمشنر قلات

بلوچستان کے ضلع قلات میں قلات میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کےقریب دھماکے میں 8 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر نے بتایا کہ آئی ای ڈی دھماکے میں اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ نامعلوم افراد نےدھماکا خیز ڈیوائس سڑک کےکنارے نصب کی، سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے گزرتے وقت دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 8 سیکورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لیویز سمیت دیگر سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی جب کہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔