پاکستان

کراچی میں قائم تمام انٹرسٹی بس ٹرمینل ختم کر کے سپر ہائی وے منتقل

کراچی میں قائم تمام انٹر سٹی بس اڈوں کو ختم کرتے ہوئے تمام اڈوں کو سپر ہائی وے منتقل کر دیا گیا ہے۔

کراچی کی انتظامیہ نے شہر کے اندر قائم تمام انٹر سٹی بس اڈوں کو ختم کرتے ہوئے تمام اڈوں کو سپر ہائی وے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کمشنر کراچی کے دفتر میں انٹر سٹی بس اڈوں کی سپر ہائی وے منتقلی کے فیصلے پر عملدرآمد کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کمشنر کراچی کو بتایا گیا کہ شہر کے اندر سے چلنے والی 268 انٹرسٹی بسوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور 35 بسیں خلاف ورزی پر ضبط کی گئیں۔

کمشنر کراچی کو بتایا گیا کہ ضبط کی گئی بسوں کو بعد میں یقین دہانی کے بعد چھوڑ دیا گیا البتہ انہیں تنبیہ بھی کی گئی کہ دوبارہ خلاف ورزی پر ان کے پرمٹ منسوخ کردیے جائیں گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں قائم تمام انٹر سٹی بس اڈوں کو ختم کرتے ہوئے تمام اڈوں کو سپر ہائی وے منتقل کر دیا گیا ہے اور ان مقامات سے سپر ہائی وے کے لیے مفت شٹل سروس فراہم کی جا رہی ہے۔