پاکستان

باجوڑ: فائرنگ سے پولیس اہلکار، ایک پولیو ورکر جاں بحق

سلارزئی میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور پولیو ورکر جاں بحق ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ باجوڑ کے علاقے سلارزئی میں پیش آیا، پولیس کا کہنا تھا کہ سلارزئی میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کو ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔