پاکستان

رحیم یار خان میں کاروکاری کے معاملے پر دو گروپوں میں تصادم، پانچ افراد ہلاک

رحیم یارخان کے تھانہ ماچکھہ کی حدود میں واقع کچے کے علاقے میں کاروکاری کے معاملے پر دو گروپوں میں تصادم ہوا، پولیس

صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کے تھانہ ماچکھہ میں کچے کے علاقے میں کاروکاری کے معاملے پر دو گروپوں میں ہونے والے تصادم میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق رحیم یارخان کے تھانہ ماچکھہ کی حدود میں واقع کچے کے علاقے میں کاروکاری کے معاملے پر دو گروپوں میں تصادم ہوا۔

پولیس کے مطابق اس دوران دونوں گروپوں میں دولت آباد میں ہونے والے تصادم کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد مارے گئے جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

تصادم کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔