پشاور ہائی کورٹ میں مزید دس ججز کی تعیناتی کی منظوری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پشاور ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی، ججز کی تعداد بڑھا کر 20 سے 30 کردی گئی۔
وزارت قانون نے پشاور ہائی کورٹ میں مزید دس ججز کی تعیناتی کی منظوری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پشاور ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی۔
وزارت قانون قانون نے پشاور ہائی کورٹ میں مزید 10 ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا کی عدالت عالیہ میں ججز کی تعداد 20 سے بڑھا کر 30 کردی گئی ہے۔