پاکستان

خیبر پختونخوا اسمبلی سے اداروں کی سیاست میں مداخلت کے خلاف قرارداد منظور

فوج کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں لیکن چند افسران کی ضد اور مفاد نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے، قرارداد کا متن

خیبر پختونخوا اسمبلی نے اداروں کی سیاست میں مداخلت کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔

ڈان نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سلیم بابر سواتی کی زیر صدارت ہوا۔

ایوان نے اداروں کی سیاست میں مداخلت کے خلاف قرارداد اکثریت سے منظور کرلی۔

قرارداد کے متن کے مطابق ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر اپنا کام سرانجام دے، فوج کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں لیکن چند افسران کی ضد اور مفاد نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ جو افسران سیاست میں ملوث ہیں وہ سیاست سے دور رہیں اور سیاست کو فوج کی مداخلت سے پاک کیا جائے۔

قرارداد میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ وفاقی حکومت قومی اسمبلی پر حملے کی ذمے دار ہے اور اگر پی ٹی آئی قیادت کو جلد رہا نہ کیا گیا تو حالات کے ذمہ دار فوج کے چند افسران ہوں گے۔