لائف اسٹائل

عمران ہاشمی کے پاکستان آنے پر حمائمہ ملک کیا کریں گی؟

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی، رنبیر کپور کے بجائے رنویر سنگھ کے ساتھ فلم کرنا چاہوں گی، اداکارہ

مقبول اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ اگر بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی پاکستان آئے تو وہ ملک بھر کی خواتین کو پہلے ہی بتا دیں گی کہ اداکار آ رہے ہیں، اس لیے انہیں خوش آمدید کرنے جائیں۔

حمائمہ ملک نے حال ہی میں بھائی فیروز خان کے ہمراہ بھارتی صحافی کو آن لائن انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔

اسی انٹرویو میں فیروز خان نے بھی بتایا تھا کہ وہ سلمان اور عامر خان کے بڑے مداح ہیں جب کہ انہوں نے رنبیر کپور کی فلم راک اسٹار دیکھ کر اداکاری شروع کی تھی۔

اسی انٹرویو میں حمائمہ ملک نے بھی مختلف سوالوں کے جوابات دیے اور بتایا کہ اگر انہیں کسی پوڈکاسٹ میں شاہ رخ خان سے سوال کرنے کا موقع ملے تو وہ ان سے پوچھیں کہ وہ باتھ روم میں اتنی دیر کیا کرتے ہیں؟

اسی طرح انہوں نے بتایا کہ اگر انہیں سلمان خان سے سوال کرنے کا موقع ملے تو وہ ان سے پوچھیں کہ وہ اپنی زندگی میں آنے والے مسائل کا کس طرح سامنے کرتے ہیں؟

انہون نے بتایا کہ سلمان خان کی زندگی پر اگر ایک نظر ڈالی جائے تو وہ مشکلات، مقدمات اور الزامات سے بھری نظر آتی ہے، ان پر کبھی الزام لگا دیا جاتا ہے تو کبھی ان پر مقدمہ دائر کردیا جاتا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں حمائمہ ملک نے سلمان خان کو شاہ رخ خان سے بڑا اداکار بھی قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں اپنی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے مقابلے بول زیادہ پسند ہے، کیوں کہ وہ ان کی پہلی فلم تھی، اسی سے ہی انہیں شہرت ملی اور وہ ان کی پہچان بنی۔

اداکارہ نے ایک اور سوال کے جواب میں عاطف اسلم کو عمران ہاشمی سے زیادہ خوبصورت قرار دیا، تاہم ساتھ کہا کہ دونوں ایک ہی طرح دکھتے ہیں اور ایک جیسے ہی خوبصورت ہیں۔

ان کے مطابق اگر انہیں پوڈکاسٹ میں فواد خان سے سوال کرنے کا موقع ملا تو وہ ان سے پوچھیں کہ وہ اتنے سنجیدہ کیوں رہتے ہیں۔

حمائمہ ملک نے یہ بھی بتایا ہے کہ انہیں سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے جب کہ وہ رنبیر کپور کے بجائے رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کاجول کی دلوالے دلہن لیا جائیں گے کے مقابلے مادھوری ڈکشٹ کی ہم آپ کے ہیں کون کو اچھی فلم اور اچھا کردار قرار دیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر عمران ہاشمی پاکستان آئیں گے تو وہ کیا کریں گی؟

ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ عمران ہاشمی کو ایئرپورٹ پر برقع پہنا کر گھر لے جائیں گی یا پھر ملک بھر کی خواتین کو بتادیں گی کہ عمران ہاشمی آ رہے ہیں، وہ گھروں تک محدود رہیں؟

اس پر حمائمہ ملک نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ ملک بھر کی خواتین کو پہلے ہی آگاہ کردیں گی کہ عمران ہاشمی آ رہے ہیں، ایئرپورٹ چلی جائیں، اس پر تمام عورتیں خوش ہوجائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران ہاشمی برقع نہیں پہنیں گے، اگر پہنتے ہیں تو اچھی بات ہے لیکن انہیں اپنی شہرت اور اپنے مداحوں سے ملنا اچھا لگتا ہے، وہ مداحوں کا سامنا کرکے خوش ہوتے ہیں اور پاکستان کی خواتین بھی ان کی آمد کا سن کر خوش ہوجائیں گی۔

پاکستانی کبھی بھول نہیں سکتےکہ میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا، حمائمہ ملک

عمران ہاشمی کے ساتھ ’بار ڈانسر‘ کا کردار کرکے مزہ آیا، حمیمہ ملک

عمرے کی تصویر شیئر کرتی ہوں تو لوگ لکھتے ہیں عمران ہاشمی یاد نہیں آ رہے؟ حمیمہ ملک