دنیا

نائیجیریا آئل ٹینکر حادثے میں 48 افراد ہلاک

فیول ٹینکر ایک اور ٹرک سے ٹکرا گیا، جو مسافروں اور مویشیوں سے بھرا ہوا تھا، ریاستی ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی نائیجیریا

شمالی وسطی نائیجیریا میں فیول ٹینکر کے ایک دوسری گاڑی سے تصادم کے بعد دھماکا ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 48 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق شمال وسطی ریاست نائیجر کے ریاستی ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ فیول ٹینکر ایک اور ٹرک سے ٹکرا گیا، جو مسافروں اور مویشیوں سے بھرا ہوا تھا، اس حادثے میں کئی دیگر گاڑیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

ایجنسی کے ترجمان حسین ابراہیم نے ہلاکتوں کی تعداد 48 بتائی جبکہ حکام تاحال واقعے کی جگہ کو صاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نائیجیریا کی ریاستی ملکیتی فرم این این پی سی لمیٹڈ نے گزشتہ ہفتے پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 39 فیصد اضافہ کردیا تھا، جو کہ ایک سال سے زیادہ عرصے میں دوسری بڑی قیمت میں اضافہ ہے، تاہم قلت برقرار رہی جس نے ملک کے بڑے شہروں اور قصبوں میں گاڑیوں کو گھنٹوں لمبی قطاروں میں لگنے پر مجبور کردیا۔