پشاور: جمیل چوک پر حملہ آور خودکش جیکٹ پھینک کر فرار
بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا، ابتدائی طور پر جیکٹ میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد موجود تھا، پولیس
پشاور کے علاقے جمیل چوک میں حملہ آور خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایکسائز پولیس نے دو موٹر سائیکل سوار افراد کو روکنے کا اشارہ کیا، پولیس کے اشارے پر موٹر سائیکل ملزمان جیکٹ پھینک کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا، ابتدائی طور پر جیکٹ میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد موجود تھا۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف ذوالفقار نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ پولیس نے ملزمان تک پہنچنے کے لیے تلاش شروع کر دی ہے۔