کراچی: راشد منہاس روڈ پر کیش وین لوٹنے کا واقعہ، گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا
کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر کیش وین لوٹنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر بلڈر کےآفس کے باہر کیش وین لوٹنے کے معاملے میں گرفتار ملزمان فرخ اور نوید کا کرمنل ریکارڈ سامنےآگیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان نے 2019 میں بسم اللہ ہوٹل پر بھتہ نہ دینے پر مالک کوقتل کیا اور نیوکراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر دو افرادکو زخمی کیا تھا،گرفتاری کے دوران دونوں ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر 5 افراد کو زخمی کرنے کا اعتراف کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم، بھتہ خوری، اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں دو روز قبل، ملزمان نے راشد منہاس روڈ پر کیش وین سے ڈھائی لاکھ روپے اور رائفل چھین لی تھی۔
پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ادریس مارا گیا، جو کئی علاقوں میں بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔