پاکستان

روئیں، پیٹیں، چیخیں، جلسی کریں، ریاست کیخلاف حملے کی معافی نہیں، سزا ملکر رہے گی، مریم اورنگزیب

گھڑی اور توشہ خانہ کا چور، 190ملین پاؤنڈ کا مجرم دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی آڑ میں خود 'این آر او' لے کر بھاگنا چاہتا ہے، روز این آر او کی بھیگ مانگتا ہے، جرم کا حساب نہیں دیتا، سینئر وزیر پنجاب

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے نام لیے بغیر سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف حملہ کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں، جلسی کریں، روئیں، پیٹیں یا چیخیں سزا تو مل کر رہے گی۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست 9 مئی کے مجرم نے دی، وہ کہتا ہے قانون چوروں کو بچانے کے لئے بنایا گیا، ’این آر او‘ کی پہلی درخواست موصوف کی اپنی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ این آر او بھی مانگتا ہے اور جلسی بھی کرتا ہے اورجلسی 9 مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لئے این آر او کی بھیگ ہے، ان کاسوال ہے کہ نیب قانون کو چوروں کا قانون کہنے والے نے خود سب سے پہلے ریلیف کی درخواست کیوں دی۔

ان کا کہنا تھاکہ گھڑی اور توشہ خانہ کا چور، 190ملین پاؤنڈ کا مجرم دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی آڑ میں خود ’این آر او‘ لے کر بھاگنا چاہتا ہے، وہ ہر روز این آر او کی بھیگ مانگتا ہے، جرم کا حساب نہیں دیتا۔

مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ جن کو چورکہتا تھا وہ اِس شخص کے ہوتے ہوئے اِس کے ظلم کا نشانہ بنے، اپنے پر لگے ہر الزام کا جواب دیا۔

ان کاکہنا تھاکہ قید کاٹی اور عدالتوں سے سُررخرو ہوئے لیکن ہم نے این آر او کی بھیگ نہیں مانگی۔