پاکستان

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

قلات میں سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 ستمبر کی رات کو خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آئی ایس پی آر

بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قلات میں سیکیورٹی فورسز نے 6 اور 7 ستمبر کی رات کو خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، جبکہ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔