پسند آنے والے لڑکے سے اظہار محبت کرلوں گی، حنا آفریدی
ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ حنا آفریدی نے کہا ہے کہ پسند آنے والے لڑکے سے وہ اظہار محبت کرلیں گی، وہ اس معاملے میں نہیں شرمائیں گی۔
اداکارہ کی جانب سے محبت پر بات کرنے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جو کہ ان کے پرانے انٹرویو کی ہے۔
اداکارہ نے وائرل ہونے والی کلپ میں بتایا کہ وہ اپنے ڈرامے کے ایک کردار کی طرح کی لڑکی ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ جب انہیں کوئی لڑکا پسند آجائے گا وہ ان سے خود ہی اظہار محبت کرلیں گی۔
حنا آفریدی کا کہنا تھا کہ جس طرح لڑکے پسند آجانے پر لڑکی سے اظہار محبت کردیتے ہیں، وہ بھی اسی طرح لڑکے سے پیار کا اعتراف کرلیں گی۔
انہوں نے دلیل دی کہ چوں کہ انہیں اپنا پتا ہے کہ انہیں کون چاہیے اور کس طرح کا لڑکا ان کی پسند ہوگا، اس لیے وہ پسند آجانے والے لڑکے سے اظہار محبت کرکے انہیں بتا دیں گی۔
ان کے مطابق اس سے قبل کوئی اور لڑکا ان کے پاس آئے اور وہ ان سے اظہار محبت کرے اور پسند نہ آنے پر وہ لڑکے سے انکار کریں، اس لیے وہ خود ہی اپنی پسند کے لڑکے سے اظہار کرلیں گی۔
حنا آفریدی نے مزید کہا کہ وہ اس بات سے نہیں شرمائیں گی کہ ان کے اظہار محبت کرنے پر لوگ کیا کہیں گے اور ان کے کردار پر سوال اٹھایا جائے گا۔
اداکارہ کے مطابق جب لڑکے یہ کام کر سکتے ہیں تو لڑکیاں کیوں نہیں؟ اور لڑکے بھی تو کسی سے اظہار محبت سے پہلے یہی سوچتے ہوں گے کہ کہیں ان سے متعلق غلط نہ سوچا جائے۔