پاکستان

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی بڑی کمی

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے کا ہوگیا۔

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا ایک ہزار 714 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 497 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

اسی طرح مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 850 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کی کمی کے بعد 2 ہزار 443 روپے ہوگئی۔