پاکستان

لاہور: گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی مالکن گرفتار

ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ زخمی گھریلو ملازمہ کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس

پنجاب کے دار الحکومت لاہور میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی مالکن کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی مدعیت میں ملزمہ فرح بی بی کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پنجاب پولیس نے بتایا کہ زخمی گھریلو ملازمہ کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کینٹ نے مریضہ کی عیادت بھی کی۔