کھیل

پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے پیرا لمپکس میں برانز میڈل جیت لیا

حیدر علی نے ٹوکیو اولمپکس کے ڈسکس تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا، پیرا لمپکس میں 4 ہزار 400 ایتھلیٹس کھیلوں کے 23 مختلف مقابلوں میں شریک ہیں۔

پیرس میں جاری پیرالمپکس میں شریک پاکستان کے واحد ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق حیدر علی نے 52.5.4 میٹر کی تھرو کی، اس مقابلے میں ازبکستان کے کھلائی یولدیشیو نے 57.28 میٹر کی تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا جب کہ کینیڈا کے کھلاڑ زیسیو نے 53.24 کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل جیتا۔

حیدر علی نے ٹوکیو اولمپکس کے ڈسکس تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

پیرا لمپکس میں 4 ہزار 400 ایتھلیٹس کھیلوں کے 23 مختلف مقابلوں میں شریک ہیں۔