پاکستان

ریاست کےخلاف بندوق اٹھانے والا دہشت گرد ہے، محسن نقوی

آج کےدن قوم کو پیغام دیں کہ دہشت گردی کیخلاف ہم سب متحد ہیں، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے علما و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کےخلاف بندوق اٹھانے والا دہشت گرد ہے، ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔

اسلام آباد میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے علمائے کرام سے ملاقات کے دوران کہا کہ جس آگ میں ہمیں دھکایا دیا جارہا ہے ہمیں اس سے نکلنا ہے، آج کےدن قوم کو پیغام دیں کہ دہشتگردی کیخلاف ہم سب متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر تمام صوبوں کا دورہ کرینگے، نہیں چاہتے کہ آئندہ نسلوں کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکیں، ریاست کےخلاف بندوق اٹھانے والا دہشت گرد ہے، دہشت گردوں کو موقع دے رہے ہیں کہ ہتھیار ڈال دیں۔