لائف اسٹائل

عریشہ رضی خان کے حمل کی چہ مگوئیاں

عریشہ رضی خان نے چند دن قبل بیرون ملک سیر سپاٹوں کی تصاویر شیئر کیں تو مداحوں نے چہ مگوئیاں کرنا شروع کیں کہ اداکارہ اُمید سے ہیں۔

ماڈل و اداکار عریشہ رضی خان کی جانب سے حال ہی میں شوہر عبدالصمد ضیا کے ساتھ تصاویر شیئر کیےجانے کے بعد ان کے حاملہ ہونے کی چہ مگوئیاں ہیں۔

عریشہ رضی خان نے چند دن قبل بیرون ملک سیر سپاٹوں کی تصاویر شیئر کیں تو مداحوں نے چہ مگوئیاں کرنا شروع کیں کہ اداکارہ اُمید سے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے شوہر کے ہمراہ شیئر کی گئی سیاحتی مقام کی تصاویر وائرل ہونے کےبعد خصوصی طور پر خواتین مداحوں نے کمنٹس میں ان سے پوچھنا شروع کیا کہ کیا وہ حمل سے ہیں؟

اداکارہ کے حمل سے متعلق سوالات کیے جانے کے بعد مداح آپس میں الجھ بھی پڑے اور بعض نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ حمل سے ہیں۔

اداکارہ کی تصاویر کے بعد ان کے حمل کی چہ مگوئیاں کیے جانے پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے اظہار برہمی بھی کیا اور ان کے اُمید سے ہونے کی افواہیں پھیلانے والوں کو محلے کی ’پھوپھو‘ بھی قرار دیا۔

بعض مداحوں نے عریشہ رضی خان کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ سیاحتی مقام پر موجود ہیں، جس وجہ سے انہوں نے اس طرح کا لباس پہن رکھا ہے کہ وہ حاملہ خاتون کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔

حمل سے متعلق چہ مگوئیاں ہونے اور سوالات پوچھے جانے پر عریشہ رضی خان نے کسی کو جواب نہیں دیا۔

عریشہ رضی خان نے فروری 2022 میں عبدالصمد ضیا سے شادی کی تھی اور ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوگئی تھیں۔

اداکارہ عریشہ رضی خان کے نکاح کی ویڈیوز پر تنازع

شادی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ، عریشہ رضی خان کے شوہر سیخ پا

کیا عریشہ رضی خان نے نکاح کی تقریب کے لیے فوٹوگرافر کو معاوضہ نہیں دیا؟