لائف اسٹائل

موت سے قبل اولاد میں جائیداد برابر تقسیم کروں گا، امیتابھ بچن

سب کہتے ہیں کہ لڑکیاں ’پرایا دھن‘ ہے، وہ اپنے شوہر کے گھر چلی جاتی ہے، امیتابھ بچن کا 2011 کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی اداکار امیتابھ بچن کا ایک انٹرویو وائرل ہے، جس میں اداکار اپنی موت سے قبل دونوں بچوں کے درمیان جائیداد کی تقسیم کی منصوبہ بندی سے متعلق بتا رہے تھے۔

بھارتی نیوز چینل نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن 2011 کے اپنے ایک انٹرویو میں موت سے قبل اولاد کے درمیان جائیداد کی تقسیم سے متعلق اظہار خیال کر رہے تھے۔

ریڈ اف کو دیے گئے انٹرویو میں امیتابھ بچن نے بتایا کہ میں نے ایک بات کا تہیہ کیا ہے کہ میں اپنے بچوں کے درمیان فرق نہیں کروں گا۔

امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ جب میں مرجاؤں گا تو جو کچھ بھی میرے پاس ہوگا، وہ میری بیٹی شویتا بچن اور بیٹے ابھیشیک بچن کے درمیان برار تقسیم ہوگا، کوئی تفریق نہیں ہوگی، میں نے اور اہلیہ جیا بچن نے اس پر بہت پہلے فیصلہ کیا تھا۔

امیتابھ بچن کا مزید کہنا تھا کہ سب کہتے ہیں کہ لڑکیاں ’پرایا دھن‘ ہے، وہ اپنے شوہر کے گھر چلی جاتی ہے، لیکن میری نظر میں وہ ہماری بیٹی ہے اور اس کے حقوق ابھیشیک بچن کے برابر ہیں۔

گزشتہ سال امیتابھ بچن نے جلسا میں موجود بنگلہ شویتا بچن کو دیا تھا، جس کی قیمت 50 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

بیٹے ابھیشیک بچن سے متعلق سوال پر امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے کے ساتھ دوست جیسا برتاؤ کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں نے ابھیشیک کی پیدائش سے قبل طے کیا تھا کہ اگر بیٹا پیدا ہوگا تو وہ میرا بیٹا نہیں بلکہ میرا دوست ہوگا۔

امیتابھ بچن کا کہنا تھا وہ ابھیشیک کو بیٹے کے طور پر بہت کم ہی دیکھتے ہیں، وہ بیٹےکو نصیحت بطور والد کرتے ہیں مگر بات چیت ایک دوست ہی کی طرح کرتے ہیں۔

حال ہی میں انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن اور ان کا خاندان بولی وڈ کا چوتھا رئیس ترین خاندان بن گیا ہے۔

2024 کے رئیس ترین بالی وڈ کے خاندانوں کی فہرست کے مطابق امیتابھ بچن کی کُل آمدنی ایک ہزار چھ سو کروڑ بھارتی روپے ہے، اسی فہرست میں شاہ رخ خان سات ہزار تین سو کروڑ بھارتی روپےکی آمدنی کے ساتھ پہلے نمبر پر، اداکارہ جوہی چاولہچار ہزار چھ سو کروڑ بھارتی روپے کے ساتھ دوسرے نمبر اور ہریتھک روشن 2 ہزار کروڑ بھارتی روپے کی کُل آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔