ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاوّل 17 ستمبر کو ہوگی
آج ملک میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا اعلان
پاکستان میں ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاوّل 17 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔
ڈان نیوز کے مطابق ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں رویت ہلال زونل کمیٹی اسلام آباد، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
علاوہ ازیں، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر جاری رہے، اجلاس میں ماہ ربیع الاوّل کے چاندکی رویت سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔
بعد ازاں، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ آج ملک میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول 17 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔