پاکستان

کراچی میں آج ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کی پیشگوئی

گزشتہ رات مختلف علاقوں بارش ہوئی، مضافاتی علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے سندھ کے دارالحکومت کراچی کراچی میں آج ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

گلشن معمار، اسکیم 33، سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔