پاکستان

کراچی: نگلیریا وائرس سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج نوجوان جاں بحق

کراچی میں رواں سال نگلیریا وائرس سے موت کا یہ 5واں کیس ہے، محکمہ صحت سندھ

کراچی میں نگلیریا وائرس سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج نوجوان جاں بحق ہوگیا، رواں سال شہر قائد میں نگلیریا وائرس سے 5 افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں رواں سال نگلیریا وائرس سے موت کا یہ 5واں کیس ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 19سال کے نوجوان کو 21 اگست کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ضلع شرقی کے رہائشی نوجوان میں 25 اگست کو نگلیریا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔