پاکستان

جامعہ کراچی کے پروفیسر چند گھنٹے ’لاپتا‘ رہنے کے بعد گھر پہنچ گئے

پروفیسر ڈاکٹر ریاض کو ایک کیس میں تصدیق کے لیے طلب کیا گیا تھا، پولیس کا دعویٰ

جامعہ کراچی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر چند گھنٹوں کے لیے مبینہ طور پر لاپتا ہونے کے بعد گھر پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کا دعویٰ ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ریاض کو ایک کیس میں تصدیق کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

تاہم ڈاکٹر ریاض کا کہنا ہے کہ ٹیپو سلطان روڈ سے مجھے تھانے لے جایا گیا، اہلیہ کے شور مچانے پر ان سے میری ملاقات کرائی گئی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یونیورسٹی اور طلبہ کے آواز اٹھانے پر مجھے ریلیز کرنے کا حکم ملا۔

قبل ازیں پروفیسر ڈاکٹر ریاض کی گمشدگی پر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے پیر کو کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔