دنیا

برازیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پابندی لگا دی

نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن فوری طور پر ملک بھر میں ایکس کی سروسز کو مکمل طور پر بند کرے، سپریم کورٹ برازیل

برازیل نے عدالتی احکامات پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی لگا دی۔

ڈان نیوز کے مطابق برازیل کی سپریم کورٹ کے جج ایلگزینڈ موریس نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کو حکم جاری کیا کہ فوری طور پر ملک بھر میں ایکس کی سروسز کو مکمل طور پر بند کردیا جائے۔

سپریم کورٹ نے گوگل اور ایپل سمیت انٹرنیٹ پرووائیڈرز کو بھی ایکس ایپلی کیشنز کو روکنے کے لیے ٹیکنالوجیکل رکاوٹیں لگانے کا حکم دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برازیل کی عدالت نے ایلون مسک سے فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم انہوں نے برازیل میں اس مقصد کے لیے دفتر کھولنے سے انکار کر دیا تھا۔